مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت ہی کمزور قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کمزور رہی ہے۔
نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ70 سال بعد چین کے ساتھ دوستی، اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی ہے، سی پیک کے ساتھ ہمارا روشن مستقبل وابستہ ہے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے جے یو آئی( ف) کو فرینڈ پارٹی قرار دیا ہوا ہے،چین کےساتھ دوستی کو مزید کارآمد اور مفید بنانا چاہیے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مستحکم پاکستان پڑوسیوں اور پوری دنیا کے لئے ضروری ہے،حکمرانوں نے ملک کوپراکسی جنگوں کے لیے آماجگاہ بنا دیاہے،ہم کسی ملک کے دشمن نہیں ہیں، دنیا کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں غلامی نہیں۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی نہایت ہی کمزور/ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور جے یو آئی( ف) کی قریبی دوستی
پاکستان میں جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت ہی کمزور قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کمزور رہی ہے۔
News ID 1871522
آپ کا تبصرہ